رانی مکھرجی نے نغمہ ’رکھ تو حوصلہ‘ کے ذریعہ ممبئی پولس کو کیا سلام
اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ ”میں ممبئی پولس فاؤنڈیشن اور ان کے اہل خانہ کو ان کی ہمت اور قربانی کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جس کا انھوں نے اس غیر معمولی وقت میں مظاہرہ کیا ہے۔“
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے ’رکھ تو حوصلہ‘ نغمہ کے ذریعہ کورونا وبا کے دوران ممبئی پولس کی کارکردگی کو سلام پیش کیا ہے۔ دراصل رانی مکھرجی کو کورونا وبا کے درمیان پرسکون رہنے کی اپیل کرنے کے لئے ممبئی پولس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک نیک پہل میں شامل کیا گیا ہے۔ رانی مکھرجی نے اس کے تحت ایک نئے گانے 'رکھ تو حوصلہ' کے ذریعہ ممبئی پولس کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی بہادری ، قربانی اور خدمات کو آنے والے کئی سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔ رانی نے اس ویڈیو نغمہ کے ذریعہ لوگوں میں بھی ایک زبردست پیغام دیا ہے۔
رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ "دنیا کورونا وائرس کے خلاف اپنی سب سے بڑی جنگ لڑ رہی ہے۔ اس مشکل لمحے میں جو لوگ اس آفت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں وہ محکمہ صحت کے اہلکار ، بہادر جوان ، پولس فورس جیسے فرنٹ لائن ورکرز ہیں جو ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے پیش نظر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔"
رانی مکھرجی کا مزید کہنا ہے کہ "میں ممبئی پولس فاؤنڈیشن اور ان کے اہل خانہ کو ان کی ہمت اور قربانی کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جس کا انھوں نے اس غیر معمولی وقت میں مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی بہادری ، قربانی اور خدمت کو آنے والے کئی سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Jun 2020, 2:40 PM