سرکاری اعزاز کے ساتھ رام ولاس پاسوان کی آخری رسومات ادا، چراغ ہوئے بے سُدھ

رام ولاس پاسوان کو سپردِ آتش کیے جانے کے بعد ان کے بیٹے چراغ پاسوان جذباتی ہوکر بے سدھ ہو گئے اور گر پڑے۔ انھیں کسی طرح ان کے چچازاد بھائیوں نے سنبھالا۔

رام ولاس پاسوان کو سپردِ آتش کرتے ہوئے بیٹے چراغ
رام ولاس پاسوان کو سپردِ آتش کرتے ہوئے بیٹے چراغ
user

یو این آئی

پٹنہ: ہندستانی سیاست کے ’اجات شترو‘ لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے بانی رام ولاس پاسوان کی آج مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ 'رام ولاس امر رہیں'، 'جب تک سورج چاند رہے گا رام ولاس پاسوان کا نام رہے گا'، 'گونجے دھرتی آسمان رام ولاس پاسوان' اور 'چراغ پاسوان مت گھبرانا تمہارے پیچھے سارا زمانہ' کے نعروں کے درمیان مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ پاسوان کی آخری رسومات یہاں دیگھا گنگا ندی کے کنارے جناردھن گھاٹ پر ادا کردی گئیں۔ بیٹے چراغ پاسوان نے انہیں مکھاگنی (آگ) دی۔ بعد ازاں جذباتی ہوکر چراغ پاسوان بے سدھ ہو گئے اور گر پڑے بعد میں ان کے چچازاد بھائیوں نے انہیں کسی طرح سنبھالا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

اپنے چہیتے لیڈر کو آخری وداعی دینے کے لئے بڑی تعداد میں عام لوگوں کے علاوہ وزیراعلی نتیش کمار، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، مواصلات اور قانون کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، مویشی پروری کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے، صحت کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے، بہار کے روڈ کنسٹرکشن کے وزیر نند کشور یادو اور وزیر صحت منگل پانڈے، اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو سمیت کئی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی اور سابق اراکین اسمبلی موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔