شہریت قانون کے خلاف دارجیلنگ میں ریلی آج، ممتا بنرجی کریں گی قیادت
مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جس نے این آر پی معاملہ پر دہلی میں مرکزی حکومت کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ ساتھ ہی’ اتربنگ اتسو‘ کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔
کولکاتا: پورے ملک میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہروں کا سلسل دراز ہی ہوتا جا رہا ہے۔ اس درمیان دارجیلنگ میں ان قوانین کے خلاف ریلی نکالے جانے کا اعلان ہو چکا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بدھ کو پہاڑی علاقہ دارجيلنگ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)، قومی شہری رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف ہونے والی ریلی کی قیادت کریں گی۔ ممتا بنرجی اس قانون کے خلاف ریاست میں ہونے والے احتجاج ومظاہروں کا گزشتہ کئی ہفتوں سے قیادت کر رہی ہیں۔ ان کی قیادت میں کولکاتا میں کئی ریلیاں منعقد ہوئی ہیں۔ ترنمول چھاتر پریشد اور ترنمول مہیلا کانگریس کی کارکنوں نے بھی بڑھ چڑھ کر احتجاج و مظاہرہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جس نے این آر پی معاملہ پر دہلی میں مرکزی حکومت کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ ساتھ ہی’ اتربنگ اتسو‘ کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔ ممتا بنرجی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بنگال میں این پی آر اور سی اےاے قطعی نافذ نہیں ہو گا۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کی ہر دن حفاظت کریں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔