راکیش ٹکیت کا بی جے پی پر حملہ، کہا- ’ہریانہ حکومت نمٹ گئی، ہار گئی!‘

لکھنؤ میں کسانوں کی مہاپنچایت میں راکیش ٹکیت نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے بعد ایگزٹ پول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں حکومت ہار گئی ہے۔ انہوں نے ایم ایس پی اور کسانوں کے مسائل پر بھی بات کی

<div class="paragraphs"><p>راکیش ٹکیت</p></div>

راکیش ٹکیت

user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ، : اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کسانوں اور مزدوروں کی مہاپنچایت کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کسان ایکو گارڈن پہنچے۔ اس مہاپنچایت کا مقصد کسانوں کے مطالبات کو حکومت تک پہنچانا تھا۔ اس دوران معرف کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے بعد جاری ایگزٹ پول کے حوالہ سے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں موجودہ حکومت نمٹ گئی ہے اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے، جب کہ بی جے پی کی حالت خراب ہے اور وہ اکثریت سے دور دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم، بی جے پی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایگزٹ پول کے نتائج غلط ثابت ہوں گے اور ریاست میں بی جے پی کی ہی حکومت بنے گی۔


ٹکیت نے مزید کہا کہ اس وقت کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ان کی زمینوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔ ان کے مطابق سرکل ریٹ میں اضافہ نہیں ہو رہا اور حکومت کی جانب سے جو ادائیگیاں کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے، وہ زمینی حقیقت میں درست ثابت نہیں ہوتی ہیں۔ لکھنؤ میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہاپنچایت کے ذریعے کسان اپنی بات حکومت تک پہنچائیں گے اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو ناگزیر ہے۔

انہوں نے ایم ایس پی کے مسئلے پر بھی حکومت کو چیلنج کیا اور مشورہ دیا کہ ریاستی حکومت کو اس موضوع پر حکومت ہند کو خط لکھنا چاہیے تاکہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔ ٹکیت نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے تاکہ کسانوں کے مطالبات پر گفتگو کی جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔