پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے اراکین پارلیمنٹ کے لیے گائیڈلائن جاری

اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھی گزشتہ سیشن تک راجیہ سبھا اراکین ایوان میں کسی بھی خاص ایشو کو اٹھانے سے متعلق نوٹس کو عوامی طور پر ظاہر کرتے آئے ہیں جو مناسب نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>نئی پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نئی پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی شروعات 4 دسمبر یعنی پیر سے ہونے والی۔ اجلاس کی شروعات سے ٹھیک پہلے اراکین پارلیمنٹ کو، خصوصاً راجیہ سبھا اراکین کو پارلیمانی طور طریقوں سے مطلع کراتے ہوئے گائیڈلائنس جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں راجیہ سبھا نے اراکین کو ہدایت دی ہے کہ جب تک ایوان کے سربراہ ان کے نوٹس کو منظوری نہ دے دیں، تب تک اس کی جانکاری دوسرے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

راجیہ سبھا کا سرمائی اجلاس شروع ہونے سے ٹھیک پہلے اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمانی روایات اور طور طریقوں سے متعلق یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔ دراصل راجیہ سبھا اراکین اجلاس کے دوران مختلف موضوعات پر بحث کے لیے نوٹس دیتے ہیں۔ ایوان کے سربراہ کے ذریعہ نوٹس منظور کرنے کے بعد ان پر بحث کرائی جاتی ہے۔ سربراہ (راجیہ سبھا چیئرمین) مختلف اراکین کے ذریعہ دیے گئے نوٹس کا تذکرہ ایوان کی کارروائی کے دوران بھی کرتے ہیں۔


تازہ گائیڈلائنس خاص طور سے راجیہ سبھا میں اٹھائے جانے والے انہی موضوعات کی تشہیر سے متعلق ہیں۔ راجیہ سبھا سے جاری کردہ گائیڈلائنس میں اراکین پارلیمنٹ سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین کی منظوری سے پہلے ایوان میں دیے جانے والے نوٹ کو برسرعام نہ کیا جائے۔ ان ہدایات کو راجیہ سبھا اراکین کے لیے اپریل 2022 میں آئی ہینڈبک میں شائع کیا گیا تھا۔ اب سرمائی اجلاس سے پہلے اسی ہینڈبک میں شائع پارلیمانی روایات اور پریکٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انھیں غیر ضروری اور متنازعہ سبجیکٹ کی تشہیر سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایک طرح سے اپوزیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھی گزشتہ اجلاس تک بھی راجیہ سبھا میں خصوصی طور پر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ ایوان میں کسی بھی خاص ایشو کو اٹھانے سے متعلق نوٹس کو عوامی طور پر ظاہر کرتے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔