فضائی آلودگی: راجیہ سبھا ارکان کی آمد و رفت کے لیے الیکٹرک کاریں

کاریں مرکزی حکومت کی الیکٹرک کاروں کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت خریدی گئی ہیں کیونکہ یہ ماحولیات کے موافق ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے مدنظر راجیہ سبھا نے اپنے ارکان کی آمدورفت کے لے الیکٹرک گاڑیاں خریدی ہیں ۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے آج جاری کیے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ سکریٹری جنرل دیش دیپک ورما نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں ان گاڑیوں کو آج ہری جھنڈی دکھاکر رانہ کیا۔سکریٹریٹ نے الیکٹرک ٹاٹا ٹگور کاریں حال ہی میں خریدی ہیں ۔راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے بھی بعد میں ان کاروں کا معائنہ کیا۔


سکریٹریٹ نے کہاکہ یہ کاریں مرکزی حکومت کی الیکٹرک کاروں کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت خریدی گئی ہیں کیونکہ یہ ماحولیات کے موافق ہیں ۔

سکریٹریٹ نے ان کاروں کی خرید سے پہلے وزارت توانائی کی انٹر پرائز ایفی سی اینسی سروس لمیٹیڈ سے صلاح لی تھی ۔یہ انٹر پرائز ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کا کام کررہی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر، لوک سبھا سکریٹریٹ اور مختلف وزارتوں نے بھی اس انٹرپرائز سے اس سلسلہ میں صلاح لی ہے۔


ورما نے اس موقع پر کہا کہ راجدھانی میں آلودگی کے مسئلہ اور آب ہوا میں تبدیلی کے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے توانائی صاف ستھرے اور آلودگی سے پاک ذرائع کا پتہ لگانا ضروری ہے۔ راجیہ سبھا نے اس سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے دو الیکٹرک کاریں خریدی ہیں۔ یہ کاریں ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Nov 2019, 8:00 AM