راجوری: آسمانی بجلی گرنے سے 2 از جان، ایک زخمی، 45 مویشی ہلاک

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تیسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ آسمانی بجلی سے 45 کے قریب مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں

آسمانی بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
آسمانی بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تیسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ آسمانی بجلی سے 45 کے قریب مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے کوٹرنکہ سب ڈویژن کے پاٹلی جنگلی علاقے میں موسم نے اچانک کروٹ لی جس دوران آسمانی بجلی گرآئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا جبکہ تیسرے کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ متوفین کی شناخت ظفر اقبال ولد بشیر اور محمد فیض ولد عبدالغنی کے بطور ہوئی ہے۔ زخمی نوجوان کی پہچان شوکت علی کے بطور کی گئی او راس کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔


مقامی ذرائع نے بتایا کہ آسمانی بجلی گر آنے کی وجہ سے 45 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی دو نوجوانوں کی لاشیں ان کے آبائی گاوں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں بعد ازاں دونوں کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔