مونگیر سے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ جنتا دل یو نائٹیڈ کے قومی صدر مقرر

للن سنگھ جن کوجنتادل (یو) کا صدر مقرر کیا گیا ہے وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے معتمد خاص بتائے جاتے ہیں ۔سابق صدر آر سی پی سنگھ نے مرکز میں وزارت سنبھالنے کے بعداستعفی دے دیا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بہار کی مونگیر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ جنتا دل (یونائٹیڈ) کے نئے قومی صدر منتخب ہوئے ہیں۔

جنتا دل (یو) قومی مجلس عاملہ کی ہفتہ کے روز منعقدہ میٹنگ میں مسٹر للن سنگھ کو قومی صدر بنانے کی تجویز پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر قبول کر لیا گیا۔ مسٹرللن سنگھ کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا معتمد خاص مانا جاتا ہے۔


ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے قومی صدر آر سی پی سنگھ کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا ہے۔ مسٹر آر سی پی سنگھ کو حال ہی میں مرکزی وزیر اسپات بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر مسٹر نتیش کمار ، مسٹر آر سی پی سنگھ، راجیو رنجن سنگھ، پارٹی کے پرنسپل جنرل سکریٹری کے سی تیاگی اور دیگر عہدیدار میٹنگ میں موجود تھے۔ جناب راجیو رنجن سنگھ فی الحال بہار کی مونگیرلوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور پارٹی میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔