راجستھان: طالبہ کی بوتل میں پیشاب پر ہنگامہ، ملزم طالب علم کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے لوگ ناراض

طالبہ کے اہل خانہ نے کہا کہ ہفتہ کے روز ہی اسکول کے پرنسپل کو شکایت دی گئی تھی، انھوں نے کوئی کارروائی نہیں کی تو پیر کی صبح انھیں دوبارہ شکایت دی گئی، اس سلسلے میں متعلقہ چوکی میں بھی شکایت دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>ہنگامہ کی علامتی تصویر</p></div>

ہنگامہ کی علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

راجستھان کے بھیلواڑا میں ہفتہ کے روز کسی طالب علم نے ایک طالبہ کے بیگ سے پانی کا بوتل نکال کر اس میں پیشاب بھر دیا، جس پر پیر کے روز زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ بتایا جاتا ہے کہ پانی کے بوتل میں طالب علم نے نہ صرف پیشاب بھر دیا، بلکہ اس نے ایک محبت پر مبنی خط بھی ڈال دیا۔ لنچ کے بعد طالبہ نے جب اپنی بوتل کھولی تو اس میں سے بدبو آنے پر اس معاملے کی جانکاری ہوئی۔ بعد ازاں طالبہ نے پرنسپل سے اس کی شکایت کر دی۔ لیکن جب کوئی کارروائی نہیں ہوئی تو پیر کی صبح مشتعل دیہی عوام (جو ایک خاص طبقہ سے تعلق رکھتے تھے) نے محلے میں گھس کر ہنگامہ شروع کر دیا۔

اس ہنگامہ کی خبر ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاٹھی چارج کر کے لوگوں کو منتشر کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے سلسلے میں طالبہ یا اس کے اہل خانہ کی طرف سے کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔ اگر شکایت ملتی ہے تو پولیس معاملے کی پوری جانچ کرے گی۔ لیکن جن لوگوں نے خاص طبقہ کے محلے میں گھس کر ہنگامہ کیا ہے، ان کی پہچان کر ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔


دوسری طرف طالبہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ ہفتہ کے روز ہی اسکول کے پرنسپل کو شکایت دی گئی تھی۔ انھوں نے کوئی کارروائی نہیں کی تو پیر کی صبح انھیں دوبارہ شکایت دی گئی۔ اس سلسلے میں متعلقہ چوکی میں بھی شکایت دی گئی ہے۔ جب اسکول انتظامیہ اور پولیس کے ذریعہ اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی تو ناراض لوگوں نے ملزم طالب علم کے محلے میں گھس کر احتجاج درج کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔