راجستھان: کورونا سے موت پر ڈاک ملازمین کو ملیں گے 10 لاکھ روپے
جھنجھنوں کے ڈاک سپرنٹنڈنٹ ہرلال سینی نے کہا کہ اگر ڈاک ملازم کی موت ملازمت کے دوران ہوتی ہے تو اس کے اہل خانہ کو ہمدردی کی بنیاد پر نوکری دی جائے گی۔
جے پور: راجستھان میں کورونا وبا کے دوران گھر گھر جاکر خدمات انجام دینے والے محکمہ ڈاک کے ملازمین کو محکمہ کے جانب سے معاشی تحفظ مہیا کرانے کے لئے ڈاک ملازمین، دیہی ڈاک ملازمین کی خدمات کے دوران کورونا انفیکشن سے موت ہونے پر ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔
لاک ڈاؤن کے دوران محکمہ ڈاک کی ضروری خدمات کو برقرار رکھا گیا ہے۔ محکمہ ڈاک ضروری خدمات کے زمرے میں آتا ہے۔ اس نازک صورتحال میں سبھی ڈاکئے کورونا جنگجو بن کر شہروں سے لیکر دور دراز گاؤں اور ڈھانیوں تک ڈاک پہنچانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ ایسی صورت میں ان کے کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ مستقبل بنا رہتا ہے۔
جھنجھنوں کے ڈاک سپرنٹنڈنٹ ہرلال سینی نے کہا کہ اگر محکمہ ڈاک کے ملازم یا دیہی ڈاک کے خدمت گار کی کام کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہوجاتی ہے تو وزارت مواصلات، محکمہ ڈاک کے ذریعہ اعلان کردہ 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم متعلقہ ملازم کے اہل خانہ کو دی جائے گی۔ کورونا سے متاثرہ پوسٹ مینس کے لئے سی جی ایچ ایس کے ذریعے مفت طبی علاج کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ کسی بھی نجی اسپتال میں ملازم جو سی جی ایچ ایس کے ذریعہ منظور شدہ ہے۔ وہاں اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فیس بک تنازعہ: اب ترنمول کانگریس نے مارک زکربرگ کو لکھی چٹھی
انہوں نے بتایا کہ دیہی پوسٹ مینس کے لئے محکمہ ڈاک نے کووڈ سے متاثر ڈاک ملازمینوں کو 20 ہزار کی امدادی رقم سرکل ویلفیئر فنڈ سے فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاک ملازم کی موت ملازمت کے دوران ہوتی ہے تو اس کے اہل خانہ کو ہمدردی کی بنیاد پر نوکری دی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔