راجستھان: کروڑوں روپے کی آن لائن ٹھگی کا اہم ملزم گرفتار

ٹیم میں شامل اے ایس آئی مکیش نے بتایا کہ اومر تھانے میں پیوش اروڑہ، اس کے برادر نسبتی وریندر اور ایک دیگر نوجوان وکاس پر آن لائن ٹھگی کے چھ مقدمے درج ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شری گنگا نگر: راجستھان میں جے پور کے ودھانگر علاقے میں فرضی کمپنی کھول کر آن لائن کے ذریعہ کروڑوں روپے کی ٹھگی کرنے کے اہم ملزم کو پولس نے شری گنگا نگر کے پرانی آبادی تھانہ علاقے میں گرفتار کیا ہے۔

پولس ذرائع نے آج بتایا کہ بنیادی طور سے بیکانیر ضلع کے لنکرناسر کے رہنے والے ڈھال چند عرف پیوش اروڑہ کو مائیکرو ٹاور کے پاس ایک کرائے کے مکان میں خفیہ طریقے سے آن لائن سٹے کا اڈہ چلاتے کل شام پکڑا گیا۔ اس سے 21 ہزار 600 کی پرچی اور سٹہ رقم برآمد ہوئی۔


پولس نے بتایا کہ پوچھ تاچھ سے معلوم ہوا ہے کہ ڈھال چند جے پور کے اومر تھانہ پولس کو کروڑوں روپے کی ٹھگی کے معاملے میں مطلوب ہے۔ اس پر اومر تھانہ سے پولس کی ٹیم آج صبح شری گنگا نگر پہنچی۔ ٹیم میں شامل اے ایس آئی مکیش نے بتایا کہ اومر تھانے میں پیوش اروڑہ، اس کے برادر نسبتی وریندر اور ایک دیگر نوجوان وکاس پر آن لائن ٹھگی کے چھ مقدمے درج ہیں۔ ان میں سے دومقدموں کی جانچ ان کے ذریعہ کی جارہی ہے، جن میں تقریباً پانچ لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیوش اور اس کے دونوں ساتھیوں نے ودھادھر نگر میں ’جیتنا‘ کے نام سے ایک کمپنی کھولی جو آن لائن اشتہارات دے کر لوگوں سے روپے لیتی تھی۔ یہ روپے بعد میں کئی گنا منافع کے ساتھ لوٹانے کا وعدہ کرتی تھی۔ کمپنی میں کئی لوگوں نے روپے لگائے۔


اس کمپنی کی جانب سے اومر تھانہ علاقے میں بھی کیمپ لگائے گئے۔ بعد میں کمپنی کے ڈائریکٹر روپے لے کر فرار ہوگئے۔ ٹھگی کے شکار لوگ مقدمہ درج کروا رہے ہیں۔ 15۔20 مقدمے اور درج ہونے کے امکانات ہیں۔ وریندر اور وکاس ابھی تک پکڑے نہیں جاسکے ہیں۔ پرانی آبادی تھانہ پولس نے پیوش اروڑہ پر آن لائن پرچی سٹہ کرنے کے جرم میں آر پی جی او کے آرٹیکل 13 کے تحت کل رات ایف آئی آر درج کی۔ آج صبح ضمانت پر چھوڑ دیئے جانے کے بعد پیوش کو اومر تھانہ پولس لے کر روانہ ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔