راجستھان: صنعتوں اور کاروباروں کو شروع کرنے کے متعلق نئی ہدایات جاری
ان علاقوں میں قائم صنعتوں /کاروباروں کو ان کے مزدوروں کو (کم سے کم ضرورت کے مطابق) فیکٹری احاطے میں لانے کے لئے ایک بار میں ٹرانسپورٹ کے لئے نشاندہی کی گئی گاڑی کو پاس دینے کا انتظام کیا جائے گا۔
جےپور: راجستھان حکومت نے 20 اپریل سے موڈیفائڈ لاک ڈاؤن کے تحت صنعتی دھندوں کو شروع کرنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ کے 15 اپریل کو جاری ہدایات کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے موڈیفائڈ لاک ڈاؤن کے تحت ہدایات جاری کی ہیں۔
ان ہدایات کے مطابق ایسی صنعتوں /کاروباروں کو شروع کیا جاسکے گا جو دیہی علاقوں (جو میونسیپل کارپوریشنوں کی سرحد کے باہر قائم ہوں) اور میونسیپل کارپوریشن /میونسیپل کونسل علاقوں میں قائم صنعتی علاقوں، برآمدات پر مبنی اکائیاں اور جہاں آمدورفت محدود ہو اور ان کے فیکٹری احاطے یا آس پاس مزدوروں کو ٹھہرانے کا مناسب انتظام ہو۔
ان علاقوں میں قائم صنعتوں /کاروباروں کو ان کے مزدوروں کو (کم سے کم ضرورت کے مطابق) فیکٹری احاطے میں لانے کے لئے ایک بار میں ٹرانسپورٹ کے لئے نشاندہی کی گئی گاڑی کو پاس دینے کا انتظام کیا جائے گا۔ یہ پاس ریکو صنعتی علاقوں میں ریکو کے علاقائی منتظم اور دیگر علاقوں میں جی ایم (ڈی آئی سی) کے ذریعہ دیئے جائیں گے۔
اس کے لئے ای پاس ڈاٹ راجستھان ڈاٹ جی او وی ڈاٹ اِن پرآن لائن یا راج کوپ سٹیزن موبائل ایپ پر اور آف لائن براہ راست ہی درخواست بھیجی جاسکتی ہے۔ پہلے سے چالو یا اجازت یافتہ صنعت پہلے کی طرح چلتی رہیں گی اور ان کے پاس بھی قانونی رہیں گے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔