راجستھان کو ملے 3 نئے اضلاع، اسمبلی انتخاب سے قبل وزیر اعلیٰ گہلوت کا بڑا فیصلہ

وزیر اعلیٰ گہلوت نے بتایا کہ نئے اضلاع کا اعلان عوام کے مطالبہ پر کیا گیا ہے، اعلیٰ سطحی کمیٹی نے بھی اس کا مشورہ دیا ہے، یہ تین نئے اضلاع مالپورہ، سجان گڑھ اور کچامن سٹی ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

راجستھان میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان کبھی بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن اس سے ٹھیک پہلے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے تین نئے اضلاع کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دوسری بار ہے جب وزیر اعلیٰ گہلوت نے اپنی مدت کار میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا۔ انھوں نے نئے اضلاع کے فیصلہ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے مطالبہ پر کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے بھی اس کا مشورہ دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’عوام کے مطالبہ اور اعلیٰ سطحی کمیٹی کے مشورے کے مطابق راجستھان میں تین نئے ضلعے مزید بنائے جائیں گے۔ پہلا مالپورہ، دوسرا سجان گڑھ اور تیسرا کچامن سٹی ہے۔ اب راجستھان میں 53 ضلعے ہو جائیں گے۔ آگے بھی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق حد بندی وغیرہ  پریشانیوں کو دور کیا جاتا رہے گا۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ رواں سال اگست میں وزیر اعلیٰ گہلوت نے 19 نئے اضلاع بنائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ ان نئے اضلاع کے نام رکھے گئے تھے ڈیگ، دودو، گنگاپور سٹی، جئے پور، جئے پور دیہی، کوٹ پوتلی (بہروڑ)، بالوترا، بیاور، انوپ گڑھ، ڈیڈوانا (کچامن)، کھیرتھل، نیمکاتھانا، جودھپور، جودھپور دیہی، کیکڑی، شاہپورہ، پھلودی، سلومبر، سانچور۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔