راجستھان انتخابات: بی جے پی اور وزیر اعظم نے کانگریس کی ضمانتوں کی نقل کرنے کی کوشش کی

کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں ان کی پارٹی کی انتخابی ضمانتوں کو کاپی پیسٹ (نقل) کرنے کی ناکام کوشش کی ہے

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia</p></div>

ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں ان کی پارٹی کی انتخابی ضمانتوں کو کاپی پیسٹ (نقل) کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ خیال رہے کہ ملکارجن کھڑگے آج یعنی ہفتہ کو راجستھان میں دو انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں کھڑگے نے کہا، ’’آج راجستھان کے ویر اسمبلی حلقے، ضلع بھرت پور اور تیجارا میں عوامی جلسوں سے خطاب کروں گا۔ بی جے پی کے پاس کوئی نیت ہے اور نہ نیتی (پالیسی) ہے۔ کانگریس نے راجستھان اور دیگر ریاستوں میں ضمانتوں کے مسودوں میں عوامی بہبود کے ٹھوس پروگرام پیش کئے ہیں۔‘‘


وزیر اعظم اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا، ’’مودی جی اور بی جے پی نے بہت کوششوں کے بعد ہماری اصل ضمانتوں کی نقل کرنا بہتر سمجھا۔ اور عجلت میں انتخابات سے قبل ایجنڈے کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ راجستھان کے لوگ جانتے ہیں کہ کانگریس نے کام کیا ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری سات ضمانتیں زمینی سطح تک پہنچیں۔‘‘

واضح رہے کہ 200 رکنی راجستھان اسمبلی کے لیے ووٹنگ 25 نومبر کو دوبارہ شیڈول کی گئی ہے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ جمعہ کو پرینکا گاندھی واڈرا نے صحرائی ریاست میں دو عوامی جلسوں سے بھی خطاب کیا، جب کہ ان کے بھائی اور پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی نے ایک دن پہلے تین عوامی جلسوں سے خطاب کیا تھا۔

کانگریس راجستھان میں لگاتار دوسری میعاد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جہاں ہر پانچ سال بعد متبادل پارٹی کی حکومت کی روایت ہے۔ اقتدار برقرار رکھنے کے لیے کانگریس اپنی عوام نواز اسکیموں اور عوام کے لیے اعلان کردہ 7 ضمانتوں پر بھروسہ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔