راجستھان: وزیر اعلیٰ بھجن لال کا قافلہ حادثہ کا شکار، گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، 4 بی جے پی کارکنان زخمی

حادثہ قومی شاہراہ 21 پر دوسہ ضلع میں مانپور کے پاس ہوا، آناً فاناً میں زخمی بی جے پی کارکنان کو مانپور اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے چاروں کو دوسہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بھجن لال شرما / سوشل میڈیا</p></div>

بھجن لال شرما / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کے قافلے میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب کچھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں بی جے پی کے چار کارکنان زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ حادثہ قومی شاہراہ 21 پر دوسہ ضلع میں مانپور کے پاس ہوا۔ آناً فاناً میں زخمی بی جے پی کارکنان کو مانپور اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے چاروں کو دوسہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ زخمی ہوئے سبھی بی جے پی کارکنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حالانکہ حادثے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کے قافلے میں شامل کچھ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھجن لال شرما منگل کے روز پہلی بار اپنے آبائی ضلع بھرت پور جا رہے تھے۔ راستے میں جگہ جگہ ان کا استقبال کیا جا رہا تھا۔ اسی درمیان جب وہ دوسہ ضلع میں پہنچے تبھی ان کے قافلے کی گاڑیاں اچانک سے آپس میں ٹکرا گئیں۔ اچانک ہوئے حادثہ سے سبھی گھبرا گئے۔ بھجن لال خود اپنی گاڑی سے اتر کر حادثہ زدہ گاڑیوں کو دیکھنے پہنچے۔ آناً فاناً میں انھوں نے زخمیوں کو دیگر گاڑیوں سے قریب کے اسپتال بھجوایا اور مناسب علاج کی ہدایت دی۔


اس سے قبل دوسہ میں بھجن لال شرما کا ایک الگ انداز دیکھنے کو ملا۔ وہ سڑک کے راستے سے جاتے ہوئے ایک چائے والے کی دکان پر رکے۔ انھوں نے اس دوران دکان میں چائے بنائی اور ساتھ میں چل رہے لوگوں کو اپنے ہاتھوں کی بنی چائے پلائی۔ خود وزیر اعلیٰ نے بھی کلہڑ میں چائے پی۔ پھر جب وزیر اعلیٰ بھرت پور بارڈر پہنچے تو بی جے پی کارکنان نے ان کا زوردار استقبال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔