راجستھان: وزیر اعلیٰ نے مودی حکومت سے پھر کیا مناسب مقدار میں ویکسین فراہمی کا مطالبہ
وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا کہنا ہے کہ راجستھان کو ضرورت کے مطابق مرکز کی جانب سے ویکسین نہیں مل پا رہی ہے، جس کی وجہ سے بار بار ٹیکہ کاری کا کام رک جاتا ہے۔
جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت سے آج پھر ریاست کو مناسب مقدار میں ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ویکسین کی تقریباً 70 ہزارخوراکیں بچی ہیں، جو آج لگائی جائیں گی۔ ویکسین کی قلت کی وجہ سے آج بھی بیشتر اضلاع میں ویکسینیشن کا کام بند ہے۔ راجستھان کو ضرورت کے مطابق مرکز کی جانب سے ویکسین نہیں مل پا رہی ہے، جس کی وجہ سے بار بار ویکسینیشن کا کام رک جاتا ہے۔
اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں ویکسین کا ضیاع بھی منفی ہے، لیکن ویکسین کی کمی کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں مرکزی حکومت سے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں کہ وہ راجستھان کو مناسب مقدار میں ویکسین فراہم کرے جس سے جلد از جلد ویکسینیشن کا کام مکمل ہو سکے اور تیسری لہر کا خطرہ ختم ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں : آر جے ڈی کے 25ویں یوم تاسیس پر لالو یادو کا ’اعلانِ جنگ‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔