راجستھان: مودی یونیورسٹی کے خلاف وبائی ایکٹ کے تحت معاملہ درج

راجستھان میں کورونا انفیکشن کی روک تھام میں تعاون نہ کرنے پر محکمہ میڈیکل کے ذریعہ لکشمن گڑھ میں مودی یونیورسٹی کے خلاف پینڈیمیک ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرایا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سیکر: راجستھان میں کورونا انفیکشن کی روک تھام میں تعاون نہ کرنے پر محکمہ میڈیکل کے ذریعہ لکشمن گڑھ میں مودی یونیورسٹی کے خلاف پینڈیمیک ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے آج بتایا کہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر راجیو ڈھاکہ کی 16 اپریل سے دی گئی رپورٹ میں مودی یونیورسٹی میں 68 سے زیادہ مثبت معاملے پائے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ اس کے باوجود، انتظامیہ نے کورونا کی روک تھام میں تعاون نہیں کیا بلکہ لاپرواہی برتتے ہوئے کورونا سے متاثرہ طالبات کو ان کے گھر بھیج دیا، ایسے میں کورونا انفیکشن پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔


محکمہ میڈیکل کی رپورٹ پر پولیس نے پینڈیمیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ در اصل ضلعی انتظامیہ نے مودی یونیورسٹی انتظامیہ کو کووڈ سے متاثرہ طلباء کو علاج کے لئے سانولی اسپتال بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کووڈ کے تحت ہاسٹل کوارنٹین کرنے کا دعوی کیا تھا ، لیکن اس کی جانچ سے پتہ چلا کہ 68 سے زائد طلباء کو مختلف اضلاع اور ریاستوں میں چپکے سے بھیج دیا گیا، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کو پتہ ہونے کے باوجود بھی انتظامہ کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔