میں ’ڈبل واہیات‘ اور ’مہا غنڈہ‘ ہوں: بی جے پی ممبر اسمبلی
راجستھان کے بی جے پی ممبر اسمبلی جھابر سنگھ کھرّا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ایک کالج مالک کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے بات کر رہے ہیں۔
راجستھان کے شری مادھو پور سے بی جے پی ممبر اسمبلی جھابر سنگھ کھرّا کی بدزبانی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ایک پرائیویٹ کالج کے مالک کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں جھابر سنگھ کہتے ہوئے سنے جا رہے ہیں کہ ’’تم واہیات ہو تو میں ڈبل واہیات ہوں، کوئی غنڈہ گردی کرتا ہے تو میں مہا غنڈہ ہوں۔‘‘
موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی ممبر اسمبلی جھابر سنگھ پرائیویٹ کالج میں چل رہے کسی تنازعہ کا حل نکالنے کے لیے گئے تھے اور جب اس دوران کالج کے مالک نے ان سے کوئی سوال پوچھ لیا تو ان کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ انھوں نے کالج کے مالک سے یہ بھی کہا کہ تمیز سے بات کرنے پر تم لوگ سر پر چڑھ جاتے ہو۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ جھابر کی تنقید بھی کر رہے ہیں اور ان کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Jan 2018, 3:57 PM