راجستھان: بھجن لال شرما وزیر اعلیٰ کے طور پر آج لیں گے حلف

بھجن لال شرما آج راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ دو نائب وزرائے اعلیٰ دیا کماری اور پریم چند بیروا بھی حلف لیں گے

<div class="paragraphs"><p>بھجن لال شرما / سوشل میڈیا</p></div>

بھجن لال شرما / سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

جے پور: راجستھان کے نامزد وزیر اعلی بھجن لال شرما آج راجستھان کے 14ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ دو نائب وزرائے اعلیٰ دیا کماری اور پریم چند بیروا بھی حلف لیں گے۔ گورنر کلراج مشرا تینوں کو حلف دلائیں گے۔

راجستھان بی جے پی نے حلف برداری کی تقریب کے لیے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب جے پور کے البرٹ ہال کے باہر ہوگی۔

حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور کئی مرکزی وزراء شامل ہوں گے۔ تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ بھجن لال پہلی بار ایم ایل اے بنے ہیں۔ پارٹی کے مرکزی مبصرین راجناتھ سنگھ، سروج پانڈے اور ونود تاوڑے کی موجودگی میں منگل کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں انہیں وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا۔ وسندھرا راجے نے قانون ساز پارٹی کی لیڈر کے طور پر ان کا نام تجویز کیا تھا۔ بھجن لال کے نائبین میں سے ایک دیا کماری ودیا نگر سے ایم ایل اے ہیں، جبکہ بیراوا دودو سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔