راجستھان: خودکشیوں کے شہر کوٹا میں ایک اور طالبہ کی خودکشی، سال بھر میں 24 طلبہ نے لی اپنی جان

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ طالبہ دیر شام سے اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تھی۔ جب ساتھی طلبہ نے اسے فون کیا تو کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے ہاسٹل آپریٹر کو اس کی اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جے پور: راجستھان کے کوٹا کوچنگ طلبہ کی خودکشی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک اور طالب علم نے خودکشی کر لی ہے۔ ایک ایک کے اندر میں کوٹا میں 24 طلبہ نے خودکشی کی ہے۔ اب نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والی 16 سالہ طالبہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

وگیان نگر تھانے کے اے ایس آئی امر کمار کے مطابق رانچی، جھارکھنڈ کی رہنے والی ریچا سنہا (16) کوٹا کے الیکٹرانک کمپلیکس میں واقع ہاسٹل میں رہتے ہوئے ایک کوچنگ سینٹر سے نیٹ کی تیاری کر رہی تھی۔ اس نے پانچ ماہ پہلے ہی ہاسٹل میں داخلہ لیا تھا۔ منگل کی رات دیر گئے پولیس کو تلونڈی کے ایک نجی اسپتال سے اطلاع ملی کہ ایک طالبہ نے خود کو پھانسی لگا لی ہے۔ لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔


پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ طالبہ دیر شام سے اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تھی۔ جب ساتھی طلبہ نے اسے فون کرنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے ہاسٹل آپریٹر کو اس کی اطلاع دی۔ کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو لڑکی کو پھانسی کے پھندے پر لٹکے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ طالبہ مئی میں کوٹا آئی تھی، وہ ہاسٹل کے کمرے میں ایک ساتھی طالبہ کے ساتھ رہ رہی تھی۔

وارڈن ارچنا نے بتایا کہ رات تقریباً 9.30 بجے ایک دیگر طالبہ کے والد کا فون آیا اور وہ بات کرنے بالکونی میں آئی تھی۔ اسے اس واقعے کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب ایک طالبہ نے شور مچایا۔ اس کے بعد ہاسٹل وارڈن اور طلبہ نے دروازہ توڑا اور لڑکی کو اسپتال پہنچایا۔


لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہر میں کئی رہنما خطوط اور امدادی مراکز کے قیام کے باوجود خودکشیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ کی بھی نیندیں اڑ رہی ہیں۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کی تیاری کے مرکز کوٹا میں گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران خودکشی کا یہ 24واں واقعہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔