راجستھان: بی ایس پی کے تمام 6 اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل، مایاوتی کو جھٹکا

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور پارٹی آر ایل ڈی کے ایک رکن اسمبلی، بی ایس پی کے 6 اور 12 آزاد اراکین اسمبلی کی حمایت سے حکومت چلا رہی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

راجستھان کی کانگریس حکومت اب مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی کو راجستھان میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ راجستھان کے سبھی 6 اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسمبلی میں کانگریس کے کل اراکین اسمبلی کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔


راجستھان اسمبلی میں کل 200 سیٹیں ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 100 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے پہلے کانگریس آر ایل ڈی کے ایک رکن اسمبلی، بی ایس پی کے 6 اور 12 آزاد اراکین اسمبلی کی حمایت سے حکومت چلا رہی تھی۔

پیر کی رات ہوئے اس انضمام پر بی جے پی میں بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے کہا کہ ’’یہ اشوک گہلوت کے دل میں بیٹھے عدم تحفظ کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔ نائب وزیرا علیٰ سچن پائلٹ نے نظامِ قانون سے متعلق ان پر سوال اٹھایا ہے۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی بی جے پی ہے جو کئی ریاستوں کی حکومتوں کو اب تک ’توڑ-پھوڑ‘ کے ذریعہ پریشان کرتی آ رہی ہے۔ کئی بار بی جے پی کھل کر دوسری پارٹی کے اراکین اسمبلی کو توڑنے کی دھمکیاں بھی دے چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Sep 2019, 1:10 PM