ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کرنا حکومت پر بوجھ: ہائی کورٹ

عدالت نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت یا یونیورسٹیوں کی عقل پر منحصر ہے کہ وہ پرانے خون کو محفوظ رکھیں یا تازہ خون سے جگہیں بھریں۔

کرناٹک ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
کرناٹک ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال مقرر کرنے کا براہ راست اثر خزانہ اور دیگر پر پڑے گا۔ ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کرنا حکومت پر بوجھ ہے۔

جسٹس کرشنا ایس کپور نے ایگریکلچر کالج کے سابق ڈین کی طرف سے دائر اپیل کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت 65 سال کے بجائے 62 سال تک خدمات جاری رکھے۔ عدالت نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت یا یونیورسٹیوں کی پر منحصر ہے کہ وہ پرانے خون کو محفوظ رکھیں یا تازہ خون سے جگہیں بھریں۔


مختلف یونیورسٹیوں اور الحاق شدہ کالجوں میں ہزاروں ملازمین ہیں۔ عدالت اگر درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو یہ تمام ملازمین مزید تین سال تک خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ نئی تقرریوں کے لیے کوئی جگہ خالی نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔