مدھیہ پردیش میں ’نسرگ‘ کی وجہ سے متعدد مقامات پر بارش
موسمیاتی مرکز کے مطابق اندور، اجین، بھوپال اور نرمدا پورم ڈویژن کے بیشتر مقامات پر کل رات سے مسلسل بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ ترتیب آج بھی قائم ہے اور ایک دو دن اسی طرح موسم رہنے کا اندازہ ہے۔
بھوپال: طوفان نسرگ کے اثرات کی وجہ سے دارالحکومت بھوپال سمیت مدھیہ پردیش کے بیشتر حصے میں کل سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق اندور، اجین، بھوپال اور نرمدا پورم ڈویژن کے بیشتر مقامات پر کل رات سے مسلسل بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ ترتیب آج بھی قائم ہے اور ایک دو دن اسی طرح موسم رہنے کا اندازہ ہے۔
دارالحکومت بھوپال میں کل دن میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ابر چھائے رہے۔ اس کے بعد شام کو بارش شروع ہوئی اور دیر رات بارش تیز ہو گئی۔ آج صبح سے پھر برسات جاری ہے اور یہ صورت حال اگلے ایک دو دن تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر کے زیادہ تر حصے مسلسل بارش کی وجہ سے تربتر ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ جبل پور، ساگر، ریوا اور شہڈول ڈویژن میں بھی زیادہ تر مقامات پر اور گوالیار چمبل ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ان ڈویژنوں میں آئندہ ایک دو دن میں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مرکز کا کہنا ہے کہ کچھ ہی وقت میں ریاست میں مانسون کی حسب سابق سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی اور اس ماہ کے دوسرے ہفتے کے بعد مانسون بھی دستک دے سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔