دہلی میں بھاری بارش: کہیں درخت گر گئے، تو کہیں سڑکیں زیرآب آ گئیں، ٹریفک بری طرح متاثر
دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کئی مقامات پر علی الصبح ایسی بارش شروع ہوئی کہ یوں لگ رہا تھا کہ دہلی-نوئیڈا سمیت کئی علاقے مکمل طور پر ڈوب گئے ہیں، جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہے
نئی دہلی: چلچلاتی گرمی سے پریشان دہلی کے لوگ کافی دنوں سے بارش کا انتظار کر رہے تھے لیکن جب صبح بھاری بارش ہوئی تو نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ سڑکیں دریا بن گئیں اور انڈر پاسز میں پانی بھر جانے سے گاڑیاں پھنس گئیں۔ نیشنل ہائی وے پر بھی پانی جمع ہو گیا۔ بارش اتنی زیادہ ہوئی کہ نیا ریکارڈ بن گیا اور جون میں ہونے والی اتنی زیادہ بارش نے 88 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
صفدرجنگ میں جون کے مہینے میں 24 گھنٹوں میں اب تک کی سب سے زیادہ بارش 28 جون 1936 کو 235.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ آج صفدرجنگ میں 228.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کی دوسری سب زیادہ اور دہلی کی بنیادی آبزرویٹری صفدرجنگ میں جون کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارشوں میں سے ایک ہے۔
اس بارش کے درمیان ایک تشویشناک خبر آئی کہ دہلی کے انڈیا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی چھت گر گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ دو افراد زخمی ہیں۔ ٹرمینل ون سے پروازیں دوپہر دو بجے تک روک دی گئی ہیں۔ آدھی رات سے خراب موسم کی وجہ سے دہلی سے روانہ ہونے والی 16 اور دہلی میں آنے والی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وہیں، کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے۔
بارش کی وجہ سے پانی بھر جانے اور متھرا روڈ کی خراب حالت کی وجہ سے پرگتی میدان ٹنل کو بند کر دیا گیا ہے۔ تلک برج انڈر پاس (ڈبلیو پوائنٹ) پر پانی بھر جانے اور گاڑیوں کے خراب ہو جانے کی وجہ سے آئی پر مارگ، بہادر شاہ ظفر مارگ اور وکاس مارگ پر ٹریفک متاثر ہے۔
پیرا گڑھی گاؤں کی سڑک کے قریب پانی بھر جانے کی وجہ سے بھیرا انکلیو چوراہے سے پیر گڑھی جانے والے کیریج وے میں بیرونی رنگ روڈ پر ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔ منٹو برج انڈر پاس پر پانی بھر جانے کی وجہ سے منٹو روڈ پر ٹریفک کملا مارکیٹ سے کناٹ پلیس کی طرف جانے اور آنے والا کیریج ویز متاثر ہے۔
جوالا ہیی مارکیٹ کے سامنے درخت گرنے سے جوالا ہیری مارکیٹ سے ماڑی پور جانے والی سڑک پر ٹریفک متاثر ہے۔ گول چکر مرغا منڈی، غازی پور بارڈر پر پانی بھر جانے کی وجہ سے اکشردھام سے غازی آباد کی طرف اور راس کے مخالف جانے والے دونوں کیریج ویز پر ٹریفک متاثر ہوا ہے۔
ٹرمینل 3 کی طرف مہرام نگر انڈر پاس پر پانی بھر جانا۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس راستے سے گریز کریں اور اپنے سفر کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں۔ اوکھلا انڈر پاس میں پانی بھر جانے کی وجہ سے، کالندی کنج سے کراؤن پلازہ کی طرف جانے اور نے والے دونوں کیریج ویز میں روڈ نمبر 13 پر ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ متھرا روڈ پر آشرم سے بدر پور جانے والی سڑک پر درخت گرنے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہے۔
پانی بھر جانے کی وجہ سے راجدھانی پارک سے منڈکا کی طرف اور راجدھانی پارک سے منڈکا کی طرف دونوں کیریج ویز پر روہتک روڈ پر ٹریفک متاثر ہیں۔ تلک پل ڈبلیو پوائنٹ کے نیچے پانی بھرنے کی وجہ سے، ڈبلیو پوائنٹ تلک برج روڈ پر اے پوائنٹ سے ڈبلیو پوائنٹ تک دونوں کیریج ویز پر ٹریفک متاثر ہے۔ وائی-پوائنٹ سلیم گڑھ اور نگم بودھ گھاٹ کے قریب پانی بھر جانے کی وجہ سے، شانتیون سے ISBT کی طرف جانے والے دونوں کیریج ویز اور اس کے مخالف آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریفک متاثر ہے۔
ایمس فلائی اوور کے نیچے پانی بھر جانے کی وجہ سے، اروبندو مارگ پر ٹریفک دونوں کیریج ویز میں آئی این اے سے ایمس کی طرف اور اس کے مخالف والا ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ آزاد مارکیٹ انڈر پاس پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ویر بندہ بیراگی مارگ پر دونوں کیریج ویز پر ٹریفک متاثر ہے۔
دھولا کوان فلائی اوور کے نیچے پانی بھر جانے کی وجہ سے رنگ روڈ پر نارائنا سے موتی باغ کی طرف اور اس کے مخالف والا ٹریفک متاثر ہے۔ سو فٹا روڈ ریڈ لائٹ اور لاڈو سرائے ریڈ لائٹ کے درمیان انورت مارگ پر دونوں کیریج ویز میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔