22 مارچ کو چار ہزار سے زیادہ ٹرینیں بند
21 مارچ کو رات بارہ بجے سے 22 مارچ کی رات 10 بجے تک یعنی 22 گھنٹے تک کوئی بھی ٹرین اس کی ابتدائی اسٹیشن سے روانہ نہیں کی جائے گی۔
کرونا وائرس کی عالمی وبا سے بچنے کے لئے ریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے اتوار 22 مارچ کو چار ہزار سے زیادہ ٹرینیں نہیں چلانے کا اعلان کیا ہے جن میں میل ایکسپریس، سپرفاسٹ، پسنجر گاڑیوں کے علاوہ لوکل ٹرینیں بھی شامل ہیں۔
ریلوے بورڈ کے ایک ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ یہ قدم وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ عوامی کرفیو کی اپیل کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ ریلوے بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دہلی، ممبئی، چنئی، کچھ بڑے شہروں میں لوکل ٹرینیں کم تعداد میں چلائی جائیں گی، پوری طرح بند نہیں کی جائیں گی۔ لیکن کون کون سی ٹرینیں رد ہوں گی یہ زونل ریلوے مقامی صورت حال اور ضرورت کے بنیاد پر طے کرے گی۔
ریلوے بورڈ کے ریلیز میں بتایا ہے کہ 21 مارچ کو رات بارہ بجے سے 22 مارچ کی رات 10 بجے تک یعنی 22 گھنٹے تک کوئی بھی ٹرین اس کی ابتدائی اسٹیشن سے روانہ نہیں کی جائے گی۔ حالانکہ جو ٹرینیں شام 7 بجے تک سفر کے لئے روانہ ہوچکی ہوں گی انہیں نہیں روکی جائے گی۔ ریلوے کے اس فیصلے سے 2400 پسنجر، 1300 میل/ایکسپریس ٹرینیں متاثر ہوں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔