اسکریپ کی فروخت میں ریلوے نے قائم کیا ریکارڈ، 6 مہینے میں 2582 کروڑ روپے کی آمدنی
انڈین ریلوے نے اس بار سکریپ کی فروخت میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے 6 مہینوں میں قابل ذکر سکریپ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے
نئی دہلی: انڈین ریلوے نے اس بار سکریپ کی فروخت میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے 6 مہینوں میں قابل ذکر سکریپ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس فروخت کے ذریعے ہندوستانی ریلوے نے ستمبر 2022 تک کل 2582 کروڑ روپے کمائے ہیں جبکہ گزشتہ سال 2003 کروڑ روپے ہی حاصل ہوئے تھے۔ یہ آمدنی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 28.91 فیصد زیادہ ہے۔
ریلوے کے مطابق مالی سال 2022-23 کے لیے اسکریپ کی فروخت سے کمائی کا ہدف 4400 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ 2022-23 میں 360732 میٹرک ٹن کے مقابلے رواں سال 393421 میٹرک ٹن لوہے کے اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2022-23 میں 393421 ویگن، 1421 کوچ اور 97 انجنوں کو بھی ٹھکانے لگایا گیا۔
جبکہ مالی سال 2021-22 میں ستمبر 2021 تک 1835 ویگن، 954 کوچز اور 77 انجنوں کو ٹھکانے لگایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ انڈین ریلوے ای نیلامی کے ذریعہ سکریپ مواد کا سودا اور فروخت کرتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔