دہلی کی بنگالی مارکٹ مسجد اور تکیہ ببر شاہ کو ریلوے کا نوٹس، ’15 دن کے اندر خود ہٹا لیں، ورنہ...!‘

نوٹس میں ریلوے نے دونوں مساجد کی انتظامیہ سے 15 دن میں تجاوزات ہٹانے کا کہا ہے۔ بصورت دیگر کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ریلوے نے دہلی کی دو مساجد بنگالی مارکیٹ اور آئی ٹی او میں واقع تکیہ ببر شاہ کو نوٹس دیا ہے۔ نوٹس میں ریلوے نے دونوں مساجد کی انتظامیہ سے 15 دن میں تجاوزات ہٹانے کا کہا ہے۔ بصورت دیگر کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ 15 دن میں تجاوزات ہٹائیں ورنہ ہم آکر ہٹا دیں گے۔ دوسری جانب مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ سینکڑوں سال پرانی مسجد ہے لیکن ریلوے کہہ رہا ہے کہ یہ ان کی زمین پر بنایا گیا ہے۔

یہ نوٹس ناردرن ریلوے انتظامیہ نے جاری کیا ہے۔جس میں لکھا ہے ’’ریلوے کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ آپ اس نوٹس کے 15 دنوں کے اندر ریلوے کی زمین پر تعمیر شدہ غیر مجاز عمارت/مندر/مسجد/مزار کو رضاکارانہ طور پر ہٹا دیں، بصورت دیگر ریلوے انتظامیہ کارروائی کرے گی۔ ریلوے ایکٹ کی شق کے مطابق ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔ اس عمل میں ہونے والے کسی بھی نقصان کے لیے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔ ریلوے انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔‘‘


مسجد تکیہ ببر شاہ کے سیکرٹری عبدالغفار کے مطابق یہ مسجد تقریباً 400 سال پرانی ہے۔ ریلوے نے اس مسجد کے ساتھ بنے ایم سی ڈی کے ملیریا آفس کو بھی خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کو یہاں چسپاں کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔