ریلوے نے دھند کے باعث 326 ٹرینیں منسوخ کیں، 18 کا شیڈول تبدیل

خراب موسم، دھند اور دیگر آپریشنل مسائل کی وجہ سے کئی ٹرینیں روزانہ تاخیر سے چل رہی ہیں اور متعدد کو منسوخ کرنا پڑ رہا ہے۔ موسم سرما میں ٹرینوں کی منسوخی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

انڈین ریل / یو این آئی
انڈین ریل / یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: انڈین ریل نے دھند کی وجہ سے جمعہ کو 326 ٹرینیں منسوخ کر دیں اور 18 کا شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ دہلی پہنچنے والی 16 ٹرینیں تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔ شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر میں قدرے کمی آئی ہے لیکن دھند ٹرینوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ گھنی دھند کی وجہ سے کئی ٹرینیں روزانہ تاخیر سے چل رہی ہیں۔ خراب موسم اور دیگر آپریشنل مسائل کی وجہ سے ریلوے ٹرینیں منسوخ کر رہی ہے۔ موسم سرما میں ٹرینوں کی منسوخی سے مسافروں کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 326 ٹرینیں بشمول پورووتر ایکسپریس، جن سادھرن ایکسپریس، سواتنترتا سینانی ایکسپریس اور غریب رتھ ایکسپریس کو جمعہ کو منسوخ کر دیا گیا۔

انڈین ریل کے مطابق آج 280 ٹرینیں مکمل طور پر جبکہ 46 ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ کر دی گئیں۔ آج 18 ٹرینوں کا شیڈول بھی بدل دیا گیا اور 13 ٹرینوں کے روٹ کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ ریلوے نے جمعہ کو کہا کہ شمالی ریلوے زون میں دھند کی وجہ سے 16 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ٹرینیں بہار سے چلتی ہیں۔ بہار کے دربھنگہ، گیا، مظفر پور اور گیا سے چلنے والی ٹرینیں مقررہ وقت سے ایک گھنٹے سے چار گھنٹے پیچھے چل رہی ہیں۔


جمعہ کو جو ٹرین تاخیر کا شکار ہوئیں ان میں اہم طور پر دربھنگا کلون اسپیشل، گیا مہابودھی ایکسپریس، فرکا ایکسپریس، بارونی کلون ایکسپریس، کاشی واشویناتھ ایکسپریس، کٹیہار ایکسپریس، برہم پترا میل، وشاکھاپٹنم ایکسپریس، گوالیار سوشاسن ایکسپریس، ایودھیا کینٹ ایکسپریس، راجگیر شرم جیوی سپر فاسٹ ایکسپریس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رکسول سدبھاونا ایکسپریس، مظفر پور سپت کرانتی سپرفاسٹ ایکسپریس، گونڈوانہ ایکسپریس، مانک پور سپت کرانتی ایکسپریس اور تلنگانہ ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اس کے ساتھ وہ اہم ٹرینیں جو منسوخ کر دی گئی وہ ہیں لدھیانہ، بنارس، بکسر، ہمسفر، جئے نگر- امرتسر، کرم بھومی سپر فاسٹ، نیو جلپائی گوڑی، امرتسر، امرتسر۔ باندرہ ٹرمینس- دہلی سرائے روہیلا، آنند وہار ٹرمینل- بھاگلپور، پرتاپ ایکسپریس کولکاتا ٹرمینل، بیکانیر، پورووتر ایکسپریس آنند وہار ٹرمینل، کامکھیا، فریڈم فائٹر ایکسپریس نئی دہلی، جے نگر، لکھنؤ ڈبل ڈیکر اے سی آنند وہار ٹرمینل- لکھنؤ، جھارکھنڈ، جھارکھنڈ ، ہٹیا اور جنسادھرن ایکسپریس آنند وہار ٹرمینل - داناپور۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔