ریلوے بھرتی امتحان: طلبا تنظیموں کا بہار بند کا اعلان، جگہ جگہ سڑکوں پر جام لگا کر احتجاج
بہار میں آر آر بی - این ٹی پی سی امتحان کے نتائج کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری ہے، اس سلسلے میں طلبا کی جانب سے آج بہار بند کی کال دی گئی ہے
پٹنہ: بہار میں ریلوے بھرتی کے امتحان (آر آر بی این ٹی پی سی) میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبا کا احتجاج جاری ہے اور اسی سلسلہ میں آج ’بہار بند‘ کی کال دی گئی ہے۔ پٹنہ سمیت کئی مقامات پر طلباء صبح سے ہی سڑکوں پر نکل آئے اور شاہراہ کو بلاک کر کر کے احتجاج کرنے لگے۔ طلباء نے نتائج میں گڑبڑی کے خلاف بند کی کال دی ہے، جس کی حمایت کانگریس، آر جے ڈی اور بائیں بازو کی جماعتوں نے کی ہے۔
بہار کے مہوا سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مکیش روشن نے اپنے حامیوں کے ساتھ 'بہار بند' کے تحت آر آر بی این ٹی پی سے امتحان کے نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف راماسیس چوک پر احتجاج کیا۔ پولیس نے بدھ کے روز پٹنہ میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے چھ اساتذہ اور پورے بہار کے سینکڑوں طلباء کے خلاف ریلوے بھرتی امتحانات کے خلاف پرتشدد مظاہروں پر شکایت درج کی تھی۔
دوسری طرف بہار بند کے پیش نظر یوپی کے کئی اضلاع میں بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست کے ڈی جی پی نے تمام اضلاع کے کپتانوں کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔ خاص طور پر وارانسی، الہ آباد اور گورکھپور میں خصوصی چوکسی برتنے کی ہدایات دی گئی ہیں، ان شہروں میں بڑی تعداد میں طلبا امتحانات کی تیاریوں میں مصروف رہتے ہیں۔
کچھ دن پہلے الہ آباد میں طلبا نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے طلبا پر کارروائی کی تھی۔ اس بربریت کی سے پر کارروائی پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے سخت اعتراض ظاہر کیا تھا، جس کے بعد کئی پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔