ریلوے مسافروں کو جھٹکا! پلیٹ فارم ٹکٹ ہوا مہنگا، اب ادا کرنے ہوں گے دوگنے دام، اصول کل سے نافذ العمل
تہوار کے موسم کے پیش نظر جنوبی ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹوں کے داموں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس اقدام سے اسٹیشن پر مسافروں کو رخصت کرنے اور لینے کے لئے جانے والے لوگوں کو بڑا دھچکا لگا ہے
نئی دہلی: تہواروں کے موسم میں عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ جنوبی ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب پلیٹ فارم ٹکٹ کے لیے دوگنی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔ ریلوے نے کہا کہ تہوار کے دوران زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے یکم اکتوبر سے 31 جنوری 2023 تک پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے فی شخص کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پلیٹ فارم ٹکٹ کے داموں میں صرف جنوبی ریلوے نے ہی اضافہ کیا ہے۔ جنوبی یعنی سدرن ریلوے کا ہیڈ کوارٹر چنئی میں واقع ہے۔ اس فیصلہ کے بعد کل سے ساوتھ کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ 20 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
پلیٹ فارم ٹکٹ کے داموں میں یہ اضافہ چنئی ڈویژن کے آٹھ بڑے اسٹیشنوں پر نافذ ہوگا۔ ان اسٹیشنوں میں چنئی سنٹرل، چنئی ایگمور، تمبارم، کٹپاڈی، چنگالپٹو، اراکونم، ترووالور اور آواڈی شامل ہیں۔
سدرن ریلوے کی طرف سے دی گئی معلومات میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی قیمت یکم اکتوبر 2022 سے لاگو ہوگی اور 31 جنوری 2023 تک نافذ رہے گی۔ یعنی 31 جنوری تک تہوار کا سیزن مکمل ہونے کے بعد پلیٹ فارم ٹکٹ یکم فروری سے صرف 10 روپے کے پرانے نرخ پر دستیاب ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔