ریل مسافروں کے ڈاٹا مونیٹائزیشن سے متعلق ٹنڈر واپس، ہنگامہ کے بعد ریلوے کا فیصلہ
آئی آر سی ٹی سی نے جمعہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی پر پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا کہ ٹنڈر کو واپس لے لیا گیا ہے، اس کمیٹی کے سربراہ کانگریس لیڈر ششی تھرور ہیں۔
گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ ریل مسافروں اور ریلوے سے اپنا مال بھیجنے والے گاہکوں کے ڈاٹا مونیٹائزیشن کے لیے صلاحکار مقرر کرنے سے متعلق آئی آر سی ٹی سی نے ٹنڈر نکالا ہے۔ اس خبر پر خوب ہنگامہ ہوا، اور اس کا نتیجہ ہے کہ ریلوے کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا ہے۔ اس ٹنڈر معاملے سے جڑے افسران کا کہنا ہے کہ رازداری سےمتعلق فکر کو دیکھتے ہوئے ٹنڈر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی آر سی ٹی سی نے جمعہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی پر پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا کہ ٹنڈر کو واپس لے لیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے سربراہ کانگریس لیڈر ششی تھرور ہیں۔ معاملے میں پارلیمانی کمیتی نے آئی آر سی ٹی سی کے افسران کو طلب کیا تھا۔ اس سلسلے میں آئی آر سی ٹی سی کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرپرسن رجنی ہسیجا دیگر افسران کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔
آئی آر سی ٹی سی کے ایک افسر نے کمیٹی کو بتایا کہ آئی آر سی ٹی سی نے ڈاٹا تحفظ بل کو منظوری نہ ملنے کے پیش نظر ٹنڈر واپس لے لیا ہے۔ کمیٹی کی سماعت سے پہلے جمعہ کو آئی آر سی ٹی سی کی عام سالانہ اجلاس میں ٹنڈر واپس لینے کا فیصلہ لیا گیا۔ ٹنڈر دستاویز کے مطابق اسٹڈی کیے جانے والے ڈاٹا میں قومی ٹرانسپورٹر کے مختلف عوامی استعمال جیسے نام، عمر، موبائل نمبر، جنس، پتہ، ای میل آئی ڈی، سفر کا درجہ، ادائیگی کا طریقہ، لاگ اِن پاسورڈ کے ذریعہ کیپچر کی گئی جانکاری شامل ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ آئی آر سی ٹی سی کے 10 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں، جن میں سے 7.5 کروڑ سرگرم ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔