این ایس یو آئی کی نیشنل ایگزیکٹو میٹنگ میں راہل کی شرکت، بی جے پی کے طلبا مخالف تعلیمی نظام پر تشویش کا اظہار
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو این ایس یو آئی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کی اور بی جے پی حکومت کی طلبہ مخالف پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی نظام کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کی اور بی جے پی حکومت کی طلبہ مخالف پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی نظام کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا۔
این ایس یو آئی کے صدر نیرج کندن نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’ہندوستان کی آواز راہل گاندھی نے این ایس یو آئی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران گفتگو کی۔ انہوں نے مودی حکومت کی طلبہ مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے تعلیمی نظام کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا۔‘‘ کندن نے کہا کہ راہل گاندھی نے تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے بھی قابل قدر رہنمائی فراہم کی۔
این ایس یو آئی کے صدر نے کہا، ’’این ایس یو آئی کے عہدیداران ان کے مشورے اور قیادت کے شکر گزار ہیں۔‘‘ راہل گاندھی کے ساتھ این ایس یو آئی کے عہدیداروں کی میٹنگ پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔ این ایس یو آئی کے انچارج کنہیا کمار اور طلبہ تنظیم کے کئی عہدیداران اور ریاستی سربراہان نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔