’ہندوستان کی پہلی خاتون ٹیچر ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش پر انھیں سلام‘
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ساوتری بھائی پھولے کے یوم پیدائش پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ساوتری بائی نے لڑکیوں کے لیے علم کے دروازے کھول دیئے۔
نئی دہلی: کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے خواتین اور محروم طبقہ کی آواز بن کر ان کے مفادمیں کام کرنے والی ملک کی پہلی خاتون ٹیچر ساوتری بائی پھولے کو ان کے یوم پیدائش پر آج خراج عقیدت پیش کیا۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا،’’ ہندستانی سماج میں لڑکیوں اور دلتوں کے لیے علم کے دروازے کھولنے والی پہلی خاتون ٹیچر ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش پر انھیں سلام۔‘‘
پرینکا گاندھی نے اس عظیم سماجی مصلح کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ ،’’ خواتین اور محروم طبقوں کو تعلیم یافتہ بناکر ہی سماج میں تبدیلی کے بیج ڈالے جاسکتے ہیں ۔جب ساوتری بائی پھولے نے پونے میں لڑکیوں کےلیے پہلا اسکول قائم کیاتب اعلی طبقہ کے لوگوں نے خوب شور مچایا۔لیکن ساوتری بائی پھولے اس کے لیے عہد بندرہیں ۔عظیم مفکر اور انقلاب کی روح رواں کو سلام ۔‘‘
پرینکا گاندھی نے ساوتری بائی کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹر بھی پوسٹ کیاہے جس میں انھوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھاہے ،’’ ہندستان کی پہلی خاتون ٹیچر ساوتری بائی پھولے جی کے یوم پیدائش پر انھیں سلام ۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔