پرنب مکھرجی کو بھارت رتن ملنے پر کانگریس کو فخر :راہل گاندھی

حکومت نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے ساتھ بھوپین ہزاریکا اور ناناجی دیش مکھ بھارت رتن سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے جو کانگریس کے لئے بائث فخر ہے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو بھارت رتن سے سرفراز کئےجانے پر انہیں مبارک باد پیش کیا۔ راہل گاندھی نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’پرنب دا کو بھارت رتن کے اعزاز سے نوازنے پر انہیں مبارک باد۔ کانگریس کو اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے ایک اپنے کو قومی تعمیر اور عوامی شعبےمیں شاندار خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔‘‘انہوں نے اس بات پر بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ گیت کار اور موسیقار بھوپین ہزاریکا اور سماجی خدمت گار ناناجی دیش مکھ کو بھی بھارت رتن کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق صدر پرنب مکھرجی، آنجہانی موسیقار اور گیت کار بھوپین ہزاریکا اور سماجی خدمت گار ناناجی دیش مکھ کو بھارت رتن سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا گیا ۔70ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعہ کو صدر رام ناتھ کووند نے ان عظیم ہستیوں کو ملک کا اعلی شہری اعزاز دیئے جانے کا اعلان کیا۔

بھوپین ہزاریکا اور نانان جی دیش مکھ کو یہ اعزاز پس از مرگ دیا گیا ہے۔
گزشتہ تین برسوں سے کسی کو بھی بھارت رتن نہیں دیا گیا ہے۔اس سے پہلے 2015 میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی اور مجاہد آزادی مدن موہن مالویہ کو اس اعلی شہری اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔بھوپین ہزاریکا آسام سے یہ اعزازحاصل کرنے والی دوسری شخصیت ہیں۔ ان سے پہلے مجاہد آزادی گوپی ناتھ باردولوئی کو 1999 میں پس از مرگ بھارت رتن دیا گیا تھا۔
مسٹر پرنب مکھرجی بھارت رتن حاصل کرنے والے ملک کے 6ویں شخص ہیں جو صدر رہ چکے ہیں۔ ان میں سے سروپلی رادھا کرشن اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے صدر بننے سے پہلے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔