راہل گاندھی کا ’واٹس ایپ چینل‘ پہنچائے گا نفرت کے بازار میں محبت کا پیغام: اروندر سنگھ لولی

دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے راہل گاندھی کے عوام سے براہ راست رابطہ کے مقصد سے واٹس ایپ چینل دہلی میں لانچ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں راہل گاندھی کا واٹس ایپ چینل لانچ</p></div>

دہلی میں راہل گاندھی کا واٹس ایپ چینل لانچ

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاستی کانگریس دفتر میں منعقد ایک تقریب کے دوران راہل گاندھی کا ایک واٹس ایپ چینل لانچ کیا۔ اس کے ذریعہ راہل گاندھی عوام سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔ دہلی اب راہل گاندھی کا واٹس ایپ چینل لانچ کرنے والی پہلی ریاست بن گیا ہے۔

آج واٹس ایپ چینل لانچ کیے جانے کی تقریب میں بلاک کانگریس کمیٹی صدور کی موجودگی میں اروندر سنگھ لولی نے ڈیجیٹل اسکرین پر ڈیمو کے ذریعہ موجود سبھی ضلع و بلاک صدور سمیت دیگر کانگریسیوں کو راہل گاندھی جی کے چینل سے جڑنے کی جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ اپنے محبوب لیڈر سے اس چینل سے روزانہ لوگ جڑ رہے ہیں اور ابھی تک 42 لاکھ سے زیادہ لوگ جڑ چکے ہیں۔

راہل گاندھی کا ’واٹس ایپ چینل‘ پہنچائے گا نفرت کے بازار میں محبت کا پیغام: اروندر سنگھ لولی

اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ عوام اس واٹس ایپ چینل سے جڑ کر براہ راست راہل گاندھی سے جڑ جائیں گے اور پھر راہل گاندھی جی کے ذریعہ ڈالے گئے پوسٹ اور ان کے نظریات سے براہ راست متعارف ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سبھی کو راہل گاندھی کے واٹس ایپ چینل سے جڑنا ہے اور اس کے لیے ہم نے بورڈ لگائے ہیں جسے اسکین کر کے یا میسج کے ذریعہ سیدھے چینل سے جڑا جا سکتا ہے۔ اروندر لولی نے یہ بھی کہا کہ بورڈ سبھی اہم لوگوں کو دستیاب کرائیں گے تاکہ آپ اپنے اپنے علاقوں میں عوام، خصوصاً کانگریسیوں، آر ڈبلیو اے، سماجی اداروں اور سماج کے ہر اس طبقہ کے شخص کو جوڑیں جو کانگریس کے نظریات اور راہل گاندھی جی کی سوچ کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔

اروندر لولی نے کہا کہ جس طرح سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے جھوٹ کے پلندے پیش کر بی جے پی اور ان کے ساتھیوں سمیت دیگر پارٹیاں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ دوسری طرف راہل گاندھی جی بلا خوف ملک میں حقیقت کی تشہیر کر رہے ہیں۔ وہ لگاتار جھوٹ سے پردہ اٹھا رہے ہیں، چاہے اس کے لیے ان کو کچھ بھی نقصان اٹھانا پڑے۔ راہل جی کا چینل اس کے لیے سب سے بڑا ذریعہ ہے، کیونکہ ملک کا ہر شخص اب اسمارٹ فون رکھتا ہے اور وہ واٹس ایپ سے بھی جڑا ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔