راہل گاندھی کا 13 فروری کو راجستھان دورہ، کسانوں کے جلسوں سے خطاب متوقع
راہل گاندھی 13 فروری کو کشن گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور وہاں سے ٹریکٹر کے ذریعے روپن گڑھ پہنچیں گے جہاں وہ مادھو گئوشالہ کے نزدیک گراونڈ میں کسانوں اور کانگریسی کارکنان سے خطاب کریں گے۔
اجمیر: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 13 فروری کو ضلع اجمیر کے روپن گڑھ اور سرسورہ میں کسانوں کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی کے دورے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے روپن گڑھ میں جلسہ گاہ کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ راہل گاندھی 13 فروری کو کشن گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور وہاں سے ٹریکٹر کے ذریعے روپن گڑھ پہنچیں گے جہاں وہ مادھو گئوشالہ کے نزدیک گراونڈ میں کسانوں اور کانگریسی کارکنان سے خطاب کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ راہل گاندھی کے اس جلسے میں تمام لوگ ٹریکٹر پر ہی رہیں گے اور راہل گاندھی خود بھی ٹریکٹر سے کسانوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے، جس کے لئے کانگریس کے رہنما ہارون یوسف نے ٹریکٹروں کو ٹرالی کے ساتھ ایک پوزیشن میں کھڑا رکھنے کو کہا ہے۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ راہل گاندھی کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے تین کالے زراعتی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کریں گے، اس کے بعد وہ سرسورہ کا دورہ کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔