راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' آج مدھیہ پردیش میں داخل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' آج دھول پور (راجستھان) کے راستے مرینا سے مدھیہ پردیش کی سرحد میں داخل ہوگی

<div class="paragraphs"><p>بھارت جوڑو نیائے یاترا / تصویر @INCIndia</p></div>

بھارت جوڑو نیائے یاترا / تصویر @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

بھوپال: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' آج دھول پور (راجستھان) کے راستے مرینا سے مدھیہ پردیش کی سرحد میں داخل ہوگی۔ مدھیہ پردیش میں 6 مارچ تک چلنے والی اس یاترا کے دوران راہل گاندھی روڈ شو کے ساتھ ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔

ایس پی راجیش چندیل نے یاترا سے متعلق انتظامات کی معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے اطلاع دی ہے کہ راہل گاندھی گوالیار تشریف لا رہے ہیں اور ان کی زیڈ پلس سیکورٹی کے مطابق انتظام کیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ان کے لیے تین سطحی سیکورٹی کا نظام رکھا گیا ہے۔ پہلی قریبی سیکورٹی ٹیم سی آر پی ایف کی ہے۔ اس کے بعد ایک رنگ راؤنڈ ٹیم ہوگی اور اس کے بعد بیرونی آؤٹر کارٹن نصب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، سیکورٹی کے پیش نظر پورے راستے پر ڈرون کو بھی ممنوع کیا گیا ہے۔ سیکورٹی میں تقریباً 1200 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔


ریاستی کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے بتایا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا دوپہر 1:30 بجے دھول پور راجستھان سے مورینہ میں داخل ہوگی۔ اس کے ساتھ 6700 کلومیٹر نیائے یاترا میں سے 5500 کلومیٹر کا فاصلہ طے ہو جائے گا۔ راہل مورینا کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ یاترا شام 5 بجے گوالیار شہر میں داخل ہوگی۔ گوالیار میں ہزیرہ پر روڈ شو، بائیک ریلی اور میٹنگ کے بعد سیرول علاقے میں رات کے آرام کا پروگرام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔