حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہی: راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کچھ اعداد و شمار پیش کیے ہیں اور لکھا ہے کہ ’’حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ عوام کو بھگٹنا پڑ رہا ہے۔ کیا عوام کو راحت دینے کی ذمہ داری حکومت کی نہیں ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے ایف ڈی، پی پی ایف اور ای پی ایف کی شرح سود کے اعداد و شمار کے ساتھ بتایا کہ کس طرح عام شہریوں کی بچت میں گراوٹ آ رہی ہے۔ دوسری طرف خوردہ مہنگائی اور تھوک مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ایف ڈی پر 5.1 فیصد، پی پی ایف پر 7.1 فیصد اور ای پی ایف میں 8.1 فیصد سود مل رہا ہے۔ علاوہ ازیں خوردہ مہنگائی 6.07 فیصد اور تھوک مہنگائی 13.11 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک کو فرقہ پرستی کی آگ سے بچانے کی ضرورت ہے... سید خرم رضا
دراصل گزشتہ کچھ دنوں میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے سبب عام لوگوں کو کئی جھٹکے لگے ہیں۔ تھوک مہنگائی کی شرح کے ساتھ ساتھ خوردہ مہنگائی شرح میں بھی اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ خوردہ مہنگائی کی شرح تو 8 ماہ کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایف ڈی، پی پی ایف اور ای پی ایف کی شرح سود میں بھی کمی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہی ایشوز کو لے کر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔