راج ناتھ کے بیان سے راہل گاندھی ناراض، پوچھا ’جوانوں کی شہادت کی بے عزتی کیوں؟‘
راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’موجودہ حالت کی کوئی جانکاری نہیں، نہ کوئی امن اور نہ پرسکون ماحول۔‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے سوال کیا ہے کہ حکومت بہادر جوانوں کی قربانی کی بے عزتی کیوں کر رہی؟
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے چین کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیوں مرکزی حکومت ہمارے جوانوں کی قربانی کی بے عزتی کر رہی ہے اور اپنی زمین کو قبضے میں جانے دے رہی ہے۔ راہل گاندھی کا یہ رد عمل راجیہ سبھا میں چین پر موجودہ حالت کو لے کر راج ناتھ سنگھ کے بیان کے فوراً بعد آیا ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’موجودہ حالت کی کوئی جانکاری نہیں، نہ کوئی امن اور نہ پرسکون ماحول۔‘‘ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے پوچھا ہے کہ ’’حکومت ہمارے بہادر جوانوں کی قربانی کی بے عزتی کیوں کر رہی ہے اور ہماری زمین کیوں جانے دے رہی ہے؟‘‘
واضح رہے کہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں کہا کہ ہندوستان کا اصل مقصد مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر امن قائم کرنا ہے۔ ہندوستان اور چین کے درمیان رخنہ اندازی پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چین سے لگاتار بات چیت کے بعد اب دونوں ممالک کی فوج پیچھے ہٹنے کو تیار ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔