پی ایم مودی کے ’ماسٹر اسٹروک‘ نے آپ کی محنت کی کمائی کو تباہ کر دیا: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعہ ایک ڈاٹا کی بنیاد پر بتایا ہے کہ دو لاکھ روپے فکس کرنے پر 2022 میں 11437 روپے سود ملتا ہے، جب کہ 2012 میں اس سے کہیں زیادہ 19152 روپے ملا کرتے تھے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو ان کی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بار راہل گاندھی نے بے تحاشہ بڑھتی مہنگائی کے درمیان گھٹتے ایف ڈی شرح پر مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’ماسٹر اسٹروک‘ نے آپ کی محنت کی کمائی کو تباہ کر دیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے ’’مہنگائی کی شرح 6.95 فیصد ہو گئی ہے، جب کہ ایف ڈی شرح گھٹتے گھٹتے 5 فیصد پر آ گئی ہے۔ اپنے بینک اکاؤنٹس میں 15 لاکھ جمع کروانا بھول جائیے۔ پی ایم مودی کے ماسٹر اسٹروک نے آپ کی محنت کی کمائی کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ’ہیش ٹیگ جن دھن لوٹ یوجنا‘ بھی لگایا ہے۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک ڈاٹا کی بنیاد پر یہ ثابت کیا ہے کہ 2 لاکھ روپے فکس کرنے پر 2022 میں 11437 روپے سود ملتا ہے، جب کہ 2012 میں اس سے کہیں زیادہ 19152 روپے ملا کرتے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔