’بی جے پی نے جھوٹ کی فیکٹری لگا رکھی ہے‘، امیٹھی کے لوگوں کے نام راہل کا خط
راہل نے امیٹھی کے نام لکھ ے خط میں کہا ہے ، ’’میرے جائے کار امیٹھی کے نظریہ کوملک بھر سے حمایت مل رہی ہے۔ ملک بی جے پی کی 5 سالہ ناانصافی کے خلاف ، انصاف کے حق میں کھڑا ہے۔ ‘‘
راہل گاندھی نے امیٹھی کے عوام کے نام ایک خط لکھا ہے۔ خط میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے لکھا ہے ’’امیٹھی میرا خاندان ہے۔‘‘ انہوں نے عوام کو بی جے پی کی طرف سے پھیلائی جا رہے جھوٹ سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی 6 مئی کو کانگریس کے حق میں ووٹ دے کر انہیں مضبوط کریں۔
راہل گاندھی نے خط میں لکھا:
پیارے امیٹھی کے باشندگان!
امیٹھی میرا خاندان ہے۔ میرا امیٹھی خاندان مجھے ہمت دیتا ہے کہ میں سچائی کے ساتھ کھڑا رہوں، میں غریب، کمزور لوگوں کی تکلیف سن سکوں اور ان کی آواز اٹھا سکوں اور سب کے لئے یکساں انصاف کا عہد کر سکوں ۔
آپ نے مجھے جو پیار کا درس دیا تھا اس کی بنیاد پر مین نے پورے ملک کو شمال سے جنوب، مشرق سے مغرب تک جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ آج ایک طرف ملک میں میرے جائے کار امیٹھی سے اٹھی کانگریس پارٹی کا نظریہ ہے جو کہتا ہے کہ اس ملک میں کسان، نوجوان، غریب، خواتین، چھوٹے دکانداروں کی سن کر ان کے لئے کام کرنا ہے اور دوسری طرف بی جے پی کی ذہنیت ہے جس کا مقصد 15-20 صنعت کاروں کو حکومت کا مالک بنا دینا ہے۔ کانگریس کے نظام میں مالک عوام ہے جبکہ بی جے پی کے نظام میں مالک انل امبانی ہے۔
میرے جائے کارامیٹھی کے نظریہ کو ملک بھر میں حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ پورا ملک بی جے پی کی 5 سالہ ناانصافی کے خلاف، انصاف کے حق میں کھڑا ہے۔ آنے والی 6 مئی کو امیٹھی کا انتخاب ہونے والا ہے۔ میرا امیٹھی خاندان جانتا ہے کہ بی جے پی کے لوگ انتخاب کے دوران یہاں جھوٹ کی فیکٹری لگا دیتے ہیں اور دولت کا دریا بہا دیتے ہیں لیکن بی جے پی والے شاید یہ نہیں جانتے کہ امیٹھی کی طاقت ، اس کی سچائی، فخر اور سادگی ہے۔
امیٹھی کے عوام سے میرا وعدہ ہے کہ مرکز میں کانگریس حکومت بنتے ہی بی جے پی کی طرف سے امیٹھی میں روکے گئے تمام کام تیز رفتار سے شروع ہوں گے۔ 6 مئی کو بھاری تعداد میں ووٹ دے کر اپنے اس خاندان کے رکن کو ایک بار پھر مضبوطی دیجئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔