راہل گاندھی نے بیان کی ’متر کال‘ میں ’قبضہ راج‘ کی کہانی، کہا- ’پوری مودی حکومت پر اڈانی کا قبضہ!‘...دیکھیں ویڈیو
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نریندر مودی اور معروف تاجر گوتم اڈانی کے تعلقات پر سوال اٹھائے ہیں
نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نریندر مودی اور معروف تاجر گوتم اڈانی کے تعلقات پر سوال اٹھائے ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں مودی اور اڈانی کے تعلقات کی حقیقت بیان کی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ مودی جی اڈانی کو بغیر تجربہ کے بھی ہر پروجیکٹ فراہم کر دیتے ہیں؟
ویڈیو میں راہل گاندھی نے بتایا کہ کس طرح مودی حکومت نے اڈانی گروپ کو ایئرپورٹ کی دیکھ بھال کا ٹھیکہ دے دیا، جب کہ اس کے پاس اس کام کو کرنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ کس طرح اڈانی نے ہوائی اڈوں، بندرگاوں، شاہ راہوں، دفاعی ساز و سامان، میڈیا، کوئلہ، بجلی اور یہاں تک کہ پوری مودی حکومت پر قبضہ کر لیا۔ راہل گاندھی نے ویڈیو میں مرکزی ایجنسیوں سی بی آئی اور ای ڈی کے کام کرنے کے طریقہ کا بھی انکشاف کیا۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’‘یہ کہانی ’متر کال‘ کے ’قبضہ راج‘ کی ہے۔ ایئر پورٹ پر قبضہ، پورٹ پر قبضہ، روڈ پر قبضہ، ڈیفینس پر قبضہ، میڈیا پر قبضہ، کوئلہ پر قبضہ، بجلی پر قبضہ اور پوری طرح مودی سرکار پر قبضہ۔ دیکھئے ... سمجھئے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔