وزیر اعظم صاحب، کیا آپ کو جھوٹ بولنے پر بالکل شرم نہیں آتی: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور امیٹھی میں ہتھیار فیکٹری کا سنگ بنیاد انہوں نے خود رکھا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کانگریس صدر راہل گاندھی نے امیٹھی میں ہتھیار فیکٹری کے تعلق سے وزیر اعظم کے ذریعہ دیئے گئے بیان کی سخت تنقید کی ہے ۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ امیٹھی میں ہتھیار فیکٹری کو لے کر وزیر اعظم نے جھوٹ بولا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے لکھا ہے ’’ وزیر اعظم صاحب۔ امیٹھی کی آرڈیننس فیکٹری کا سنگ بنیاد سال 2010میں خود میں نےرکھا تھا۔گزشتہ کئی سالوں سے وہاں چھوٹے ہتھیاروں کا پروڈکشن چل رہا ہے ۔ کل آپ امیٹھی گئے اور اپنی عادت سے مجبور ہو کر آپ نے پھر جھوٹ بولا ۔ کیا آپ کو بالکل بھی شرم نہیں آتی؟‘‘۔

واضح رہے اتوار کو وزیر اعظم امیٹھی گئے تھے جہاں انہوں نے اس فیکٹری میں اسالٹ رائفل اے کے 203 کے یونٹ کا افتتاح کیا تھا اور اس موقع پر انہوں نے بیان دیا تھا ’’کچھ لوگ جگہ جگہ گھوم کر تقاریر کرتے رہتے ہیں کہ میڈ ان اجین، میڈ ان جیسلمیر، میڈ ان بڑودہ لیکن یہ مودی ہے اب یہاں بننے والی رائفل میڈ ان امیٹھی کے نام سے جانی جائے گی‘‘۔

مودی نے بیان دیا تھا کہ امیٹھی میں اے کے 203 رائفل بنے گی اور یہ دہشت گردوں اور نکسلیوں کے ساتھ مڈ بھیڑ میں ہمارے فوجی جوانوں کو یقینی طور پر بڑھت دینے والی ہے‘۔ وزیر اعظم نے اس کے ساتھ ہی یہ دعوی کیا تھا کہ ہماری حکومت میں پہلا رافیل لڑاکو جہاز اڑے گا۔ وزیر اعظم نے ایسا بیان پہلی مرتبہ نہیں دیا ہے ۔ یو پی اے حکومت کے دور میں کئی ایسے کام کیے گئے ہیں جن کو وہ اپنی حکومت کی دین بتاتے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔