کسان تحریک کو لے کر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر کیا طنز
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اَن داتا کا بارش سے ناطہ پرانا، نہ ڈرتے نہ کرتے موسم کا بہانہ، تو ظالم حکومت کو پھر سے بتانا، غیر ممکن کسانوں کو پیچھے ہٹانا، تینوں قانونوں کو پڑے گا لوٹانا۔‘‘
مودی حکومت کے ذریعہ نافذ کیے گئے زرعی قوانین کو لے کر کسانوں کا مظاہرہ جاری ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ کسان تحریک کو لے کر راہل گاندھی نے طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ تینوں قوانین کو ہر حال میں واپس لینا ہوگا۔ آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اَن داتا کا بارش سے ناطہ پرانا، نہ ڈرتے نہ کرتے موسم کا بہانہ، تو ظالم حکومت کو پھر سے بتانا، غیر ممکن کسانوں کو پیچھے ہٹانا، تینوں قانونوں کو پڑے گا لوٹانا۔‘‘
غور طلب ہے کہ کسانوں اور مرکز کے لیڈروں کے درمیان کئی دور کی بات چیت راجدھانی دہلی میں ہوئی ہے۔ حالانکہ بات چیت میں کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ ساتھ ہی کسانوں کے ایشوز کو لے کر کانگریس سمیت کچھ پارٹیوں کی طرف سے یو پی میں کسان مہاپنچایت کا انعقاد کر انھیں اپنے حق میں کرنے کی کوشش کے تحت کام کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ یہ تحریک پرامن طریقے سے دھیرے دھیرے چلتی رہے گی۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’پورے ملک میں بڑی بڑی پنچایتیں ہوتی رہیں گی۔ دھرنے اور میٹنگ کے مقام پر تبادلہ خیال چلتا رہے گا۔‘‘ علاوہ ازیں جب ٹکیت سے حکومت سے بات چیت پر سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’جب حکومت کو ضرورت ہوگی تو بات کرے گی۔ ہمیں تو ضرورت ہے نہیں۔ نہ ہی ہمارے کہنے سے حکومت بات کرے گی۔ تینوں بل واپس لینے اور ایم ایس پی پر قانو بنانے کے لیے حکومت تیار ہو تو بات کر لیں گے، نہیں تو ایسے ہی چلتا رہے گا۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔