ہندوستان کا نیا نعرہ، ہر گھر میں بے روزگاری، گھر گھر بے روزگاری: راہل گاندھی
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں 2.1 کروڑ ملازمتیں کم ہوئی ہیں۔ اس رپورٹ میں چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ملک مین 45 کروڑ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ملازمت کی تلاش ہی ترک کر دی ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے معاملے پر مرکز کی مودی حکومت کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’نئے ہندوستان کا نیا نعرہ، ہر گھر بے روزگاری، گھر گھر بے روزگاری۔ 75 سالوں میں مودی جی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کے ’ماسٹر اسٹروک‘ نے 45 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے نوکری کی امید چھوڑ دی ہے۔‘‘
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں 2.1 کروڑ ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔ اس رپورٹ میں چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ملک میں 45 کروڑ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے نوکری کی تلاش ترک کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ خراب حالت خواتین کی ہے۔ صرف 9 فیصد خواتین ایسی ہیں جن کے پاس کام ہے یا وہ بھی کام کی تلاش میں ہیں۔ راہل گاندھی نے اس رپورٹ کی بنیاد پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔