مودی کی حکمرانی ایک سبق ہے، دنیا کی تیزی سے بڑھتی معیشت کو کس طرح برباد کیا جائے: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ مودی حکومت کے فیصلوں نے کس طرح ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکز کی مودی سرکار کو ملک کی تباہ حال معیشت کے حوالے سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ "مودی کی حکمرانی ایک سبق ہے کہ دنیا کی تیزی سے بڑھتی معیشت کو کس طرح برباد کیا جائے۔
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ مودی حکومت کے فیصلوں نے کس طرح ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ راہل گاندھی ملک کی بگڑتی معیشت کے معاملے پر مودی سرکار کا مسلسل محاصرہ کررہے ہیں۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی، ملک میں 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری اور لاک ڈاؤن جیسے معاملات پر راہل گاندھی کھل کر مودی حکومت کی تنقید کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے یہ وہ فیصلے ہیں جس کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت تباہ و برباد ہوچکی ہے، اس کے باوجود مودی حکومت نے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے۔
کیرالا میں اپنے انتخابی حلقہ وائناڈ کا دورہ کرنے والے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کو کمزور کیا اور جی ایس ٹی لا کر معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے ملک کو تقسیم کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چین نے ہندوستان کی سرحد میں دراندازی کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔