راہل گاندھی نے طبی اہلکاروں کو کیا سلام، جاری کیا حوصلہ بخش پیغام

راہل گاندھی نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ “ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر پورے لگن اور ہمت سے کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے طبی اہلکاروں، آنگن واڑی کارکنوں و دیگر افراد کو میرا سلام۔”

کانگریس لیڈر راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف لگاتار جنگجو کی طر کام کر رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ان جنگجوؤں کو سلام پیش کیا ہے اور جو لوگ بھی اس مشکل وقت میں اگلی صف میں کھڑے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ طبی اہلکاروں کے نام جاری اپنے ایک پیغام میں راہل گاندھی نے کہا ہے کہ "پورے ملک میں اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر طبی اہلکار، نرس، اے این ایم، آنگن واڑی کارکنان پورے خلوص اور ہمت کے ساتھ کورونا وائرس وبا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ حب الوطنی کا سب سے بڑا ثبوت یہی ہے کہ بحران کے وقت آپ ملک کے کام آئیں۔ ایسے وقت میں جب کوئی بھی غلط جانکاری لوگوں کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، تب آشا ورکرس ایک ایک گھر جا کر ضروری سہولیات مہیا کرا رہے ہیں۔"


راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ "ہمارے سماجی کارکنان سچے حب الوطن ہیں۔ ملک آج ان سبھی کا قرض دار ہے۔ ہمیں امید ہے کہ جب یہ وبائی مرض ختم ہو جائے گا تو ہم آپ کی زندگی میں بھی کچھ تبدیلی لا سکیں گے۔ ان سبھی کارکنان کو سلام ہے جو کووڈ-19 وبا کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں اپنی جان جوکھم میں ڈال کر خود سپردگی اور ہمت کے ساتھ ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔