مودی حکومت نیم فوجی دستوں کو ’شہید‘ کا درجہ دینے کی پہل کرے: راہل

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ہمیں سی آر پی ایف جیسے اپنے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی قربانی کا احترام کرتے ہوئے انہیں لازمی طورپر ’شہید‘ کا درجہ دینا چاہیے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی
وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سنٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) جیسے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی شہادت کو ’شہید ‘ کا درجہ دیئے جانے کی ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ مودی حکومت کو اس سلسلہ میں مثبت پہل کرنی چاہیے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ہمیں سی آر پی ایف جیسے اپنے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی قربانی کا احترام کرتے ہوئے انہیں لازمی طورپر ’شہید‘ کا درجہ دینا چاہیے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے اس مشورہ کو وزیراعظم نریندر مودی نہیں مانیں گے، لیکن بہادر فوجیوں کے مفادات کے تعلق سے عدالت کی بات پر ضرور توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ وزیراعظم نریند مودی کا تکبر انہیں اس پر غور کرنے سے روکے گا۔ مجھے امید ہے کہ وہ (وزیراعظم) نیم فوجی دستوں کی بہتری کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر کام کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔