جی ایس ٹی مطلب…’یہ کمائی مجھے دے دے…‘
گاندھی نگر کے عوامی اجلاس کے دوران جی ایس ٹی کی فل فورم ’گبر سنگھ ٹیکس ‘بتائے جانے کے ایک دن بعد راہل گاندھی نے ایک بار پھر ٹوئٹ کرکے جی ایس ٹی کو گبر سنگھ کے ڈائیلاگ سے جوڑا ہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور جی ایس ٹی پر ایک بار پھر حملہ بولا ہے۔ راہل نے اس بار جی ایس ٹی پر طنز کرنے کے لئے فلم شعلے کے ڈائیلاگ کا سہارا لیا ہے۔ راہل نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے جی ایس ٹی کا مطلب ہے ’یہ کمائی مجھے دے دے ‘۔
راہل گاندھی نے جی ایس ٹی لانے کے لئے کانگریس کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے جی ایس ٹی کا مطلب ’جینون سمپل ٹیکس ‘ ہے۔
گزشتہ روز گاندھی نگر میں او بی سی رہنما الپیش ٹھاکور کے ساتھ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مودی حکومت کی طرف سے نافذ کئے گئے نئے ٹیکس نظام جی ایس ٹی کو ’گبر سنگھ ٹیکس ‘ کہا تھا۔ اسی طرز پر انہوں نے پھر سے جی ایس ٹی پر نشانہ لگایا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا تھا کہ جی ایس ٹی ہم لائے اور اس میں کاروباریوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی تجاویز تھیں لیکن حکومت نے ہماری ایک بات نہیں مانی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ٹیکس لگانا چاہتی تھی لیکن حکومت نے 5-5 ٹیکس لگا دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہم 18 فیصد کی حد مقرر کرنا چاہتے تھے لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی اور اب نتیجہ یہ نکلا کہ کاروباری جی ایس ٹی سے پریشان گھوم رہا ہے اور کام دھندے تباہ ہو گئے ہیں۔‘‘
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔