راجدھانی پہنچے راہل گاندھی، 23 کلومیٹر کا سفر طے کر کے پہنچیں گے لال قلعہ، ان راستوں پر جانے سے اجتناب کریں
بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر دہلی پولیس نے سفری ہدایات جاری کی ہیں۔ عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آشرم سے لال قلعہ کی طرف جانے والے راستوں پر جانے سے گریز کریں
نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا کنیا کماری سے 9 ریاستوں کے تقریباً 46 اضلاع سے گزرتے ہوئے 108ویں دن قومی راجدھانی دہلی میں داخل ہو چکی ہے۔ یاترا آج صبح 6:30 بجے دہلی کی بدر پور سرحد سے دہلی میں داخل ہوئی۔ دہلی میں بھارت جوڈو یاترا کا راستہ تقریباً 23 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ یاترا بدر پور سرحد سے اپالو آشرم اور پھر انڈیا گیٹ سے ہوتے ہوئے لال قلعہ تک جائے گی۔
بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر دہلی پولیس نے سفری ہدایات جاری کی ہیں۔ عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آشرم سے لال قلعہ کی طرف جانے والے راستوں پر جانے سے گریز کریں۔ یہ یاترا صبح تقریباً 10.30 بجے آشرم چوک کے نزدیک جئے دیو آشرم پہنچے گی اور تقریباً 4.30 بجے لال قلعہ پر ختم ہوگی۔
مختلف راستوں پر ٹریفک کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شام میں متھرا روڈ اور انڈیا گیٹ پر جام کا امکان رہے گا۔
بدر پور فلائی اوور، پرہلاد پور ریڈ لائٹ، مہرولی بدر پور روڈ، سی آر آر آئی ریڈ لائٹ، متھرا روڈ، مودی مل فلائی اوور، آشرم چوک، اینڈریوز گنج، کیپٹن گوڑ مارگ، لاجپت نگر فلائی اوور کے نیچے، نظام الدین فلائی اوور، پرگتی میدان ٹنل آئی پی فلائی اوور کی طرف، سبرامانی / سبرامانی ذاکر حسین مارگ کراسنگ، متھرا روڈ/شورشاہ روڈ ٹی پوائنٹ، کیو پوائنٹ، آر/اے جسونت سنگھ پر جام کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ منڈی ہاؤس، وکاس مارگ (یمونا پل، لکشمی نگر شکرپور سائیڈ)، منٹو روڈ ریڈ لائٹ، گرو نانک چوک، راج گھاٹ چوک، شانتی وان چوک، نکڑ فیض بازار، چھتہ ریل چوک، میٹھا پور چوک، لال کنواں ریڈ لائٹ، مہرولی بدر پور روڈ، کراؤن پلازہ ریڈ لائٹ، ما آنندمئی مارگ، اوکھلا موڈ ایف ریڈ لائٹ کالونی ریڈ لائٹ، مول چند، ایمس، لائل سنگھ کالج، صفدر جنگ مدرسہ، متھرا روڈ/اولڈ فورٹ روڈ ٹی پوائنٹ، سبرامنیم بھارتی مارگ/پنڈارا روڈ کراسنگ، متھرا روڈ/اولڈ فورٹ روڈ ٹی پوائنٹ، آر/اے مان سنگھ روڈ، ٹریفک فیروز شاہ روڈ/کستوربا گاندھی مارگ چوراہا، ڈبلیو پوائنٹ، دین دیال اپادھیائے مارگ/کوٹلہ کٹ، اندراجیت گپتا مارگ، ترکمان گیٹ، گھاٹہ مسجد روڈ، انصاری کٹ، ہاتھی خانہ چوک، فتح پوری مسجد، ہنومان مندر پر بھی جام لگنے کا امکان ہے۔
آج دہلی میں بھارت جوڑو یاترا کے بعد یہ یاترا 3 جنوری تک بند رہے گی۔ کنیا کماری سے شروع ہونے والی یہ یاترا اب تک تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان اور ہریانہ کا احاطہ کر چکی ہے۔ دہلی 10ویں ایسی ریاست ہے جہاں سے یہ یاترا گزر رہی ہے۔
بھارت جوڑو یاترا میں اب تک ملک کی مشہور شخصیات نے شرکت کی ہے۔ ان میں ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگھورام راجن، کامیڈین کنال کامرا، بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، ریا سین اور پوجا بھٹ، بین الاقوامی باکسر اولمپک فاتح وجندر سنگھ، سماجی کارکن میدھا پاٹکر، مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی، 1942 کی ’بھارت چھوڑو‘ تحریک میں حصہ لینے والی خاتون لیلا بائی چیتلے کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنما شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔